
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہد ری نے کہا ہے کہ منی لا نڈرنگ اور انڈرانو
ائسنگ پر قابو پانے کے لئے اقداما ت کر رہے ہیں۔ دھرنے سے زیادہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی آمد میں دلچسپی ہے۔ مو لا نا کا دھر نا تو دکا نداری چمکا نے کیلئے ہے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی و السونز گروپ اور تاتسونو کارپوریشن جاپان کے مابین سافٹ وئر اور آٹو میشن سلوشن سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں انہو ں نے کہا کہ ٹیکنا لوجی کا روبارکو آگے لے جا تی ہے۔ آئل اور گیس کی فیلڈ میں جا پا نی ٹیکنا لو جی کو خوش آمدید کہتے ہیں جا پا نی ٹیکنالو جی کے آنے سے ملک میں ترقی کی نئی رائیں کھلے گی مو جودہ حکو مت نے امپو رٹ بزنس میں نئی رائیں کھولیں ۔
انہو ں نے کہا کہ آج بھی الیکشن کر والیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کا فی ہیں ہم نے پہلے بھی تما م اپو زیشن کو ہرایا آئندہ بھی پی ٹی آئی ان کو شکست دیے گی تما م اپو زیشن جمع بھی ہو جا ئے پھر بھی وہ صفر ہی رہے گی، کیو نکہ صفر جمع صفر صفر ہی ہو تا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ تھا کہ نیب سے بارگین کر لیں نیب کو پیسے دیں دے اور اپنے ابو لے لیں ایسے نہیں ہو گا کہ کچھ دیں بھی نا اور ابو بھی مل جا ئیں یہ کبھی نہیں ہو سکتا ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم میں ایشیاءکا سب سے بڑا جدید ترین ”بائیو سائنس پارک “ قائم کیا جائیگا۔ملکی بزنس اور معیشت کی ترقی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا اہم کردار ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں اس سیکٹر میں پیشرفت کو نظر انداز کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں 2019 میں لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے چاند دیکھنے کیلئے دوربین کی ضرورت نہیں ہے۔














