کاش چینی صدر کی طرح500 افراد جیل بھیج سکتا

بیجنگ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی ترقی مبں بڑی رکاوٹ ہے ۔ سابق حکومتوں نے

کرپشن کی انتہا کی جس باعث پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آسکی ۔ چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔خواہش ہے میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔

 چین میں چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن پر قابو پانے کےلئے کچھ وقت لگے گا ۔ چین دنیامیں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کےلیے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکررز کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنائی گئی ہے ۔حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے۔ پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے۔

 ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ وزیراعظم ہاوس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کیلئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی وکررز کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چین کی کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔