
بیجنگ :وزیر اعظم عمران خان سے دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات ،سرمایہ کاری وتجارت سے متعلق تبادلہ خیال
کیا گیا ۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر ریلوے شیخ رشید اوررذاق داۤؤد بھی موجود تھے،قبل ازیں وزیر اعظم چین پہنچے تو وزیر ثقافت لوگنگ نے ان کا استقبال کیا،جبکہ پاکستان میں متعین چینی سفیر یاو¿جنگ اورچین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی موجود تھیں ۔
اس موقع پر چینی کمپنیوں کے سربراہان موجود تھے ۔جنہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی ۔وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے میں چینی صدراوروزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے دورے میں چینی اعلیٰ قیادت سے علاقائی صورتحال ودیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔





































