یکطرفہ سوچ والی قوتیں معاشی رحجان کیلئےخطرہ

بیجنگ (ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے یک طرفہ سوچ کی حامل قوتیں ایک بار پھر اجتماعی

معاشی رحجان کے لئے خطرے کا باعث بن رہی ہیں ۔7دہائیوں سے دوست چین نے کئی محاذ پرکامیابیاں سمیٹی ہیں ۔

بیجنگ میں عالمی تجارت کے فروغ کیلئے چائنا کونسل( سی سی پی آئی ٹی)کے اہم فورم سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی سفارتکاری پر خصوصی توجہ دے رہا ہے ۔

وزیر خارجہ نے عوامی جمہوریہ چین کی71ویں سالگِرہ کے موقع پر شرکا کو مبارکبادپیش کی اورکہا کہ وزیر خارجہ نے اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کی71ویں سالگِرہ کے موقع پر شرکاءکو مبارکباد دی۔ پاک چین لازوال دوستی کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی بین الاقوامی تجارتی بڑھوتری میں سی سی پی آئی ٹی کا کلیدی کردار رہا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور چینی قیادت کے مابین پائے جانے والے اتفاق رائے کے مطابق ہم سی پیک کو معاشی ترقی، صنعتی انقلاب اور جدید زرعی نظام پر استوار کرنے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں بہترین تجارتی اور سرمایہ کاری کی پالیسیاں اپنا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔