وزیراعظم کے دورہ سے پاک چیین دوستی مضبوط ہوگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا

ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین گہری اور لازوال دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے جس کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے، یہ دورہ معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے اورمقبوضہ جموں کشمیرمیں تشویشناک صورتحال پر چینی قیادت سے تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی تاریخی فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے۔