
اسلام آبا (ویب ڈیسک )دنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن آج جمعرات کو منایا جارہا ہے ،جس کا مقصدلوگوں کو
ذہنی امراض سے متعلق آگاہی فراہم کونا اوران سے بچاو ¿ کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے ۔
دنیا بھر میںبڑی تعداد میں افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری انتونیوگوترس نے اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس کا ہر گز مطلب نہیں کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو دنیا سے الگ تھلگ کر کے عمر قید میں رکھ دیا جائے۔
انہوں نے کہا ک ہم دماغی صحت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایسے افراد کو معاشرے کا حصہ بنائے جانے اورانہیں صحت، تعلیم، روزگار، ہاﺅسنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے خصوصی دیکھ بھال اور توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ ذہنی عارضوں میں مبتلا افراد کو باقاعدہ سے معائنہ اور ماہرین صحت کے مشورے لینے چاہئیں تاکہ وہ صحت یاب ہو کر باعزت زندگی گزار سکیں ۔





































