
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام (ف) کی کور کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی
صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، راشد محمود سومرو، مولانا عطاءالرحمان، مولانا عبدالوسع، ڈاکٹر عتیق الرحمن، مفتی عبدالشکور، خواجہ مدثر اور مفتی ابرار شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزادی مارچ، ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔














