
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان خطہ کے ساتھ
مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے بالخصوص جون 2019ءمیں قطر کے امیر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بلندیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم سے بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو اور پاک قطر تکافل کے چیئرمین شیخ علی بن عبداللہ ثانی الثانی نے ملاقات کی ۔شیخ علی بن عبداللہ نے وزیراعظم کو پاکستان میں مستقبل میں اپنے بزنس اور سرمایہ کاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ پاکستان میں میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالہ سے منصوبہ بندی اگلے مراحل میں ہے۔
۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات اور قریبی تعاون کو مثبت اہمیت دیتاہے۔ وزیراعطم نے رواں سال جون میں امیر قطر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی بلندیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔





































