
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعیت علما اسلام ف کا دھرناروکنے کیلئے انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کا
اختیار دے دیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی ،درخواست گزارنے استدعاکی کہ مولا نا فضل الرحمن نے حکومت کیخلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے ،اس مارچ پر پابندی لگائی جائے ۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزاروکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ہیں ،درخواست گزار نے کہا کہ وہ عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوا ہے،
چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ انہیں احتجاج کا حق حاصل نہیں ہے ،احتجاج کو حق ہر کسی کو ہے ،احتجاج کا ھق ختم نہیں کیا جا سکتا ،دنیا کی کوئی عدالت اس حق کو ختم نہیں کرسکتی۔
اسلام آباد نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے دھرنا روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کواختیار دے دیا۔





































