
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا
ہے کہ احسن اقبال صاحب آپ عوام کو احتجاج پر اکسانے کی بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں۔
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں کہ ان کے ساتھ نہ تو عوام ہیں اور نہ ہی پٹواری اور تھانے دار ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاو ¿نٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں، ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چ لیتے۔





































