
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے واضح انداز میں کہا ہے کہ وہ منتخب وزیراعظم ہیں۔ کسی
صورت استعفی نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم کی اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، پاک بھارت کشیدہ صورتحال، افغان امن عمل اور ایران سعودی عرب تنازع سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے صورتحال ابھی کشیدہ ہے۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوشش ہے دونوں ممالک کے درمیان تنا وکم ہو۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں جنگ ہو لیکن پاکستان کی کوشش ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں مصالحت کرائی جائے
۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے اور مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں بڑا فرق ہے، ایسا لگتا ہے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے بیرونی قوتیں ہیں، ان کا چارٹر آف ڈیمانڈ واضح نہیں پھر بھی ہم آزادی مارچ کی اجازت دیں گے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مائنس ون کے ایجنڈے پرکام کر رہی ہے لیکن میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے کہنے پر استعفی نہیں دوں گا۔ اور اس طرح چھوڑ کر نہیں جاوں گا، ملک کو مشکلات سے نکال کر دکھاوں گا، مہنگائی اور بیروزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر کام کر رہے ہیں۔ و
زیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے این آر او کیلئے سب کچھ کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کسی قسم کا این آر او نہیں دے گی۔ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا بلیک آوٹ نہیں ہونا چاہیے،وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ چار حلقوں کے ثبوت لیکر میں پھرتا رہا۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کریں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر کام کررہے ہیں۔ آزادی مارج کی ٹائمنٹ بہت شوکنگ ہے، آزادی مارچ کوبیرونی اوراندرونی ایجنڈےکی حمایت حاصل ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف مجھ سے پوچھ کر بزنس مینوں سے ملے تھے۔














