بجلی ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری

اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔ آئندہ ماہ صارفین 20 ارب روپے سے زائد اضافی رقم ادا کریں گے۔یاد رہے کہ نیپرا نے 2 اکتوبر کو بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی تھی۔