
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ حکومت ہمارے ڈنڈوں سے نہ گھبرائے ۔
سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے معیشت ڈوب رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس سرکار سے زیادہ سرکار کے وفادار نہ بنیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پریشان ہے،ہمیں روکنا ان کے بس کی بات نہیں ،ہم اسلام آباد میں داخل ہو کر رہیں گے ۔
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاجی مارچ سے بھوکلاہٹ کا شکار ہے اور اس وقت اسلام آباد میں تو ایمرجنسی لگی ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ ایک طرف حکومت کہتی ہے احتجاج پرامن ہو گا تو روکا نہیں جائے گا مگر ابھی ہمارا مارچ پہنچا ہی نہیں اور کارکنان کے گھر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے کہتا ہوں کہ باز آ جائیں اورسرکار سے زیادہ سرکار کے وفادار نہ بنیں انہوںنے کہاکہ 27 اکتوبر کو ملک بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجیتی کے لیے مظاہرے ہونگے جبکہ 31 اکتوبر کو آزادی مارچ کے قافلے اسلام آباد داخل ہونگے جس سے سرکار کے پیٹ میں پروڑ ابھی سے شروع ہو گئے
انہوں نے کہاکہ آپ گھبرائیں نہیں ہمارے ڈنڈوں سے نہ ڈرومولانا غفور حیدری نے کہاکہ ہائی کورٹ کے ججوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جبکہ پیمرا کے کردار کی بھی مذمت کرتے ہیں۔














