
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ان
کے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ تحریک انصاف نواز شریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو اپنے بیمار والد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔تحریک انصاف نوازشریف کی صحت پر بھی سیاست کررہی ہے۔
مریم نواز کی میڈیکل رپورٹ ان کی فیملی کے ساتھ شیئر نہیں کی جا رہی۔ مخالفین کو آج سزائے موت کی چکیوں میں رکھا جا رہا ہے۔ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ سیاسی انتقام ہے۔ پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ یہ ناکام حکومت ہے۔
انہو۳ں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی کہتے تھے ہمارے پاس رانا ثنا اللہ کی ویڈیو موجود ہے۔ کل اے ایس ایف نے کہا ہمارے پاس کوئی ویڈیو موجود نہیں۔




































