
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا
مذاق اڑانے والوں کے چہرے نہیں بھولیں گے ،نواز شریف کی صحت پر غیر منتخب لوگوں کے بیان افسوسناک ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کی ہدایت پر مریم نواز کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔نوازشریف کو کچھ ہوا تو محاسبہ عمران خان کا ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا آج شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی صحت پرحکومت کی بے حسی کی مذمت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ 10ہزارسے لم پلیٹ لیٹس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں،اسکول کا بچہ بھی جانتا ہے پلیٹ لیٹس کم ہونا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق 16اکتوبر کو خط لکھا گیا تھا جس میں حکومت سے صحت کی سہولیات کا مطالبہ کیاگیاتھا۔ نوازشریف کی صحت پر حکومت کو براہ راست ذمہ دارقراردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہونا عوام کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی سے حکومتی رویہ تضحیک آمیز ہے۔مریم نوازکوملاقات کی اجازت نہ دینااس بات کاثبوت ہے کہ یہ لوگ سفاک ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں 27اکتوبر کو یوم کشمیر پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا،31اکتوبر کو آزادی مارچ کے جلسے میں بھرپورشرکت کریں گے۔




































