
اسلام آباد( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہاہے کہ ایک طبقہ نواز
شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
ٹوئٹر پراپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی ،پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے۔
انہوںنے کہاکہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے ،قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں۔ انہونے کہاکہ دھرنا دینے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انھیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہیے۔














