
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جمعیت علما ءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے چیرمین
بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زراری نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سے استفسار کیا ہے کہ میں آزاد ی مارچ میں کہاں سے شرکت کروں؟ ۔مولانا نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ آپ سکھر سے آزادی مارچ میں شرکت کریں۔
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیاں آزادی مارچ سے پہلے ملاقات کا امکان بھی ہے ۔لاول بھٹو زرداری نے مولانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کو (آج) یا ہفتہ کوکل لاڑکانہ آرہا ہوں وہیں ملاقات کریں گے




































