
اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی
ترقی کا اجلاس یکم نومبر کو منعقد ہو گا، قائمہ کمیٹی کو سیکرٹری وزرات سمندر پار پاکستان وانسانی وسائل کی ترقی، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموشن کو لائنس جاری کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بریفینگ دیں گے۔
بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ہلال الرحمان کی سربراہی میں یکم نومبر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا ۔ کمیٹی کو اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے وزرات سمندر پارپاکستانیز وانسانی وسائل کی ترقی ،کی طرف سے انسانی سمگلنگ کے بھجوائے گئے 400 کیسز کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی کریںگے۔














