معاشی اشاریے بہتری کی جانب جا رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے اورا سٹاک مارکیٹ کے

اعشاریئے بھی اوپر جارہے ہیں، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رنکنگ میں بہتری بڑی کامیابی ہے۔معاشی اشایئے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ میں بہتری پر متعلقہ اداروں کے مبارکباد دی اور کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنےکی رینکنگ مین بہتری بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کیساتھ متواتر اجلاس کا مقصد معیشت کے پہیے کو مزید تیز کرنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں،تعمیرات اور چھوٹے کاروبار کو ترویج دینا معاشی ٹیم کا مشن ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات دینا ہماری ترجیح ہے۔عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر مستحکم ہو گئی ہے اور سٹاک مارکیٹ کے اعشاریے بھی اوپر جارہے ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ترسیلات میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔
قبل ازیںا سٹیٹ بینک کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ بینکنگ کورٹس میں کل 46940کیسز زیر التوا ہیں۔زیر التوا کیسز کے حل کیلئے قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔