سپر سائیکلون کیار کے باعث ،کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آج شمال مشرقی علاقوں سے گرد آلود ہوائیں 18 سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

سے چل سکتی ہیں۔

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ۔

 شہر کی ساحلی بستی ابراہیم حیدری میں رات گئے سمندری پانی داخل ہوگیا جس سے کچے مکانات متاثر ہوئے ۔

 ’کیار‘ سے کراچی کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں تاہم مچھیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ۔

محکمۂ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’کیار‘ کے باعث شدید طغیانی اور اونچی لہروں کی پیشن گوئی کی ہے، جس کے بعد سجاول اور ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

کیٹی بندر اور شاہ بندر دیگر علاقوں سے سمندر میں شکار کے لیے جانے والی کشتیوں کو ماہی گیروں نے کنارے پر کھڑا کردیا

مقامی افراد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا