
اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم
کے استعفے اورنئے انتخابات کے اپنے مطالبہ پر تاحال کوئی بات نہیں کی، اپوزیشن ڈی چوک آنے سے پیچھے ہٹ گئی ہے ۔
اسپیکر ہاﺅس میں حکومتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ گزشتہ روزمذاکرات کے دو ادوار ہوئے تھے ،تھوڑا تعطل ہو گیا تھا۔ اﷲ کا شکر ہے خوشی کی خیر ہے معاہدہ طے پا گیا ہے کہ وہ ڈی چوک میں نہیں آئیں گے نہ بلیو ایریا کی طرف آئیں گے، جو ایریا ہم دیں گے وہاں جلسہ کریں گے ۔
ایچ نائن کے قریب اتوار بازار سے منسلک 25،30ایکڑ کے وسیع میدان میں جلسہ کرنے کے بارے میں جے یو آئی کے وکیل نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے۔مسئلہ ختم ہو گیا ہے کنٹینرز ہوں یا نہ ہوں ایک ہی بات ہے۔
ڈی چوک میں ہمارے دھرنے کی وزارت داخلہ نے اجازت دی تھی ۔ ۔ایچ نائن کے اتوار کے قریب گراﺅنڈ میں جلسہ ہوگا۔حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) نے آئین قانون کے مطابق پر امن جلسے کی یقین دہانی کروائی ہے۔معاہدے کے بعد جتھہ برداروں کی آمد نہیں ہو گی۔
اپوزیشن نے تاحال ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا کہ وزیر اعظم استعفے دے یا نئے انتخابات کرائے جائیں گے ۔صرف جلسہ کے مقام پر مذاکرات ہوئے ہیں اور ہفتہ کو بھی اکرم درانی سے بات ہوئی اسلام آباد انتظامیہ نے تحریری معاہدہ جبکہ ہمیں جے یو آئی (ف) نے ہمیں واضح یقین دہانی کروائی ہے۔گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے سے آگے نہ آنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔اسلام آباد انتظامیہ کو لکھ کر دے دیا گیا پر امن احتجاج نہ روکا جائے گا۔
جے یو آئی (ف) کے قانون دان کے ساتھ تحریری معاہدہ مسئلہ ختم ہو گیا کنٹینرز ہوں یا نہ ہوں معاہدے پر عملدرآمد ہوتے ہی کنٹینرز ہٹتے نظر آئیں گے جمہوری احتجاج کر سکتے ہیں۔ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ جلسہ کہاں ہوگا اس پر بات ہوئی اور اپوزیشن ڈی چوک آنے سے پیچھے ہٹ گئی ہے اب مسئلہ ختم ہو گیا جلسہ کریں یا دھرنا دیں آئیں بیٹھیں پر امن رہیں اپوزیشن کے شکرگزارہیں کہ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔




































