حکومت کے خاتمے کی تحریک چلانا چاہتے ہیں ،شہبازشریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ( ن) نے حکومت کے خاتمے کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے

۔اس اعلان سے جے یوآئی سمیت دیگر جماعتوں کے کنٹینرز پر کھڑے رہنما حیران رہ گئے ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران واضح طور کہا کہ وہ حکومت کے خاتمہ تک لمبی اور مستحکم تحریک چلانا چاہتے ہیں جس سے مولانا فضل الرحمن کے مطالبہ کی نفی ہو گئی کہ وہ اب وزیر اعظم کا استعفیٰ لیکر ہی جائیں گے اور اس مطالبہ پر ساری اپوزیشن کی جماعتیں متفق ہیں ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ کے صدر کا مختصر خطاب مولانا کے دھرنا اور مطالبات کو کمزور کر گیا جس میں انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ مشترکہ آنے کا انتظار کیے بغیر اپنی تحریک کا اعلان ہی کر دیا۔