اقتدار میں آنے جانے کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے

کہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔ابھی4 سال کے لئے انتظار فرمائیے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ اسمبلی میں مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خود سنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔ نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔ حکومت کی بنیاد احساس پر ہے، جہاں حکمرانوں کی جیب نہیں بلکہ قومی خزانہ بھرا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی زیرصدارت ایک طرف ملکی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور خوشحالی کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے تو دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟۔