
لاہور(ویب ڈیسک،فوٹو:فائل) سابق وزیر اعظم نوازشریف علاج کیلئے آج صبح لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔
نوازشریف لاہورسے ایئر ایمبولنس کے ذریعے آج براستہ دوحا لندن روانہ ہوئے۔ن لیگ کے صدر شہباز شریف، ذاتی معالج اور دو ملازمین بھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔
ن لیگی رہنما پرویز رشید نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت عدالت سے ملی،جولوگ سوال کررہے ہیں وہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد علاج مکمل کروا کر عوام کے درمیان ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کولاہور ہائیکورٹ نے 4ہفتوں کیلئے لندن علاج کیلئے جانے کی اجازت دی تھی،جبکہ حکومت نے ان کے علاج کیلئے باہر جانے پر7ارب روپے کے انڈیمینٹی بانڈز بطور ضمانت دینے کی شرط عائدکی تھی،تاہم نوازشریف نے اسے مستردکردیا تھا اورشہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے غیر مشروط نکالنے کی درخواست دائرکی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ایئر پورٹ پر لیگی کارکنان بھی موجود تھے جونعے بازی کر رہے تھے۔














