
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف وزارتوں اور محکمہ جات کی جانب سے عوامی فلاح و
بہبود کی غرض سے کیے جانے والے مختلف اقدامات کی رپورٹ وزیرِ اعظم آفس کو پیش کردی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے نئے اقدامات تجویز کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات ایسے ہیں جن پر کوئی خرچہ کیے بغیر محض انتظامی اقدامات سے عوام کو سہولت بہم پہنچائی جا سکتی ہے۔رپورٹ میں مختلف وزارتوں اور محکمہ جات کی جانب سے عوامی فلاح بہبود کے حوالے سے اب تک 64 نئے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نئے اقدامات وزارتوں اور محکموں کی معمول کی ذمہ داریوں کے علاوہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق64 نئے اقدامات میں سے 35پر عمل درآمد ہو چکا ہے جبکہ 28پر عمل جاری ہے۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنانا اور ان مسائل کو حل کرنا ہے جن پر ماضی میں کبھی توجہ نہیں دی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے اور انکی فلاح و بہبود کے لئے نئے اقدامات تجویز کیے جائیں۔




































