
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان مذاکراتی عمل جلد بحال
ہوجائئے گا۔طالبان نے امریکہ کے دو مغوی باشندوں جبکہ امریکہ نے حقا نی گروپ کے افراد کو رہا کیا ہے،دونوں فریقین نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہاہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،نہتے کشمیریوں کی اْصولی جدوجہد میں، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔صحافیوں نے مقبوضہ جموں کشمیر سمیت اہم امور پر بہترین خارجہ پالیسی اپنانے اور نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر کامیابی سے اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔ محمد افضل بٹ نے کہاکہ جس طرح مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف دنیا بھر میں کھل کر سامنے آئے آیا ہے اور ہندوستان کے جھوٹے بیانیے کا پردہ فاش ہوا ہے اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی اْصولی جدوجہد میں، ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔




































