
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک سال میں ابھرتی
معیشت کو تباہ کردیا،معیشت اب اندھیر یمیں جاچکی ہ،واپسی ناممکن ہے، ڈیٹ سکیوریٹیز میں غیرملکی سرمایہ کاری کی ترغیب خطرناک ہے۔
زیراعظم عمران خان کے معیشت پر ٹویٹ کے ردعمل میں اپنے ایک بیا ن میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ بولنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی۔ معیشت ایسی سمت چلی گئی ہے جہاں سے واپسی ناممکن ہے، عمران خان کی معاشی سمت کا کمال ہے کہ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوئی، آج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے، مہنگائی 14 فیصد پر ہے، 5.8 فیصد ترقی کی شرح ایک سال میں اڑھائی فیصد کردی،ااج ٹیکس وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ م معیشت کی بہتری ٹماٹر 300 روپے فی کلوگرام کی صورت میں بھگت رہی ہے۔




































