فردوس عاشق اعوان کیخلا ف درخواست جمع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست الیکشن

کمیشن میں جمع کرا دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ممنوع اور غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ لگایا گیا ہے فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے کہا دال میں کچھ کالا ہے،ن لیگ کی درخواست فردوس عاشق اعوان کو طلب کر کے انکے بیان کی وضاحت لی جائے،درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے تحریک انصاف کے رہنماوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات عائد کرنا شروع کر دیے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال ہی کالی ہے حکومتی وزرا نے ایسے بیانات دے کر الیکشن کمیشن پر دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے ہم حکومتی وزراء کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔