
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل 18
دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کالعدم کرنیکی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے تاہم عدالت نواز شریف کی مرکزی اپیل سے قبل جج ویڈیو کیس کے تناظر میں فیصلہ کرے گی۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ سماعت کرے گا۔ العزیزیہ میں 7 سال قید، نوازشریف کمرہ عدالت سے گرفتار جج ویڈیو کیس کے مرکزی کردار ناصربٹ نے نواز شریف کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست کر رکھی ہے۔
نواز شریف نے ویڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5 افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا کی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، جب کہ نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔














