
سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل125ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور سخت پابندیا ں بر
قرارر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں، چپے چپے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل اور ایس ایم ایس سروسز بدستور معطل ہیں۔واٹس ایپ اکاؤنٹس بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں ڈاکٹر اور انجینئرنگ کے طلباء اپنے مریضوں کے ڈیٹا اور آن لائن کورسز تک رسائی سے محروم ہوگئے ہیں۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ ائرفورس سٹیشن کے نزدیک ذہنی طو ر پر معذور 40سالہ شخص بشیر احمد گنائی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ جموں کے مسلمان رہنماؤں کے اعلیٰ سطح کے ایک وفدنے بھدرواہ کا دورہ کرکے مقامی لوگوں کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد نے عبدالغنی گونی سے بھی ملاقات کی جنہیں 24سال تک غیرقانونی طورپر نظربند رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ گونی نے وفد کو بتایا کہ جیل میں کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔





































