کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قیمتی جانیں گئیں، وزیر ریلو ے شیخ رشید

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وفاقی وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی ضمانت

اچھی بات ہے۔مارچ تک 5 مقدمات میں ان کا پلی بارگین آجائے گا۔
بحریہ یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا   کہ وکلاء نے جناح کا کوٹ پہن کر جاہلوں سے بدتر حرکت کی۔ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قیمتی جانیں گئیں اور دنیا کو پیغام ملا کہ ہم میں تحمل اور برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے بھی پلی بارگین نہ کی تو ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا۔ ملک میں عام آدمی مہنگائی اور دیگر مسائل سے دوچار ہے،عوام کو ان مسائل سے عمران خان ہی نکالیں گے۔ نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا بھارت ایک ہندو ریاست بنتی جا رہی ہے، مسلمان شہریت حاصل نہیں کرسکتے۔مودی کو نہیں پتا یو پی اور سی پی کا مسلمان بھی جاگے گا۔ حکومت پاکستان ان مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔