
لاہور (ویب دیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی
کورٹ میں جمع کروا دی۔
ر پورٹ نوازشریف کے وکیل نے ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل کوجمع کرائی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ان کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کیلئے علاج جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے مطلوبہ پلیٹ لیٹس ڈیڑھ لاکھ ہونے چاہئیں۔رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو خون کی شریانوں کابھی مسئلہ ہے اوردل کی ایم آرآئی بھی ہورہی ہے،مرض کی مکمل تشخیص کاعمل جاری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کودن میں دوبار واک کرنی چاہیے۔بتایاگیا ہے کہ رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔














