عمران خان کو تحفہ میں دی گاڑی پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی پروٹون گاڑی پاکستان پہنچ

گئی۔
پیر کو ملائشین ہائی کمیشن میں تقریب کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داور وزریر اعظم عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑی وصول کریں گے۔
ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کے موقع پر پروٹون گاڑی وزیر اعظم عمران خان کو تحفے میں دینے جبکہ پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کابھی اعلان کیا تھا۔