حسان نیازی کی عدم گرفتاری عمرا ن کی ڈرامہ بازی کاپارٹ 420ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبرایجنسی )پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے

کہ حسان نیازی کی عدم گرفتاری عمران خان کی ڈرامہ بازی کا 420واں پارٹ ہے۔ وہ نیازی ہاؤس جس کو وزیراعظم ہاؤس قرار دیا گیا ہے میں چھپے ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی کیا طاقت ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس سے کسی کو گرفتار کرے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پہلے قانون کی آنکھ میں دھول جھونک کر حسان نیازی کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں کیا گیا جب میڈیا یہ اسکینڈل سامنے لایا تو وزراجھوٹے بیانات دے رہے ہیں کہ پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
پلوشہ خان نے کہا کہ قوم ایمپائر سے پوچھ رہی ہے کہ لاہور ہسپتال میں پیش آنے والی تبدیلی پسند آئی اور کٹھ پتلی سے سوال کرتی ہے کہ ایمپائر کی انگلی پر کب تک تماشے کرتے رہو گے۔