
کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے ڈرنے والے
نہیں۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے،آئندہ بھی کرے گی۔
کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا خیال ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو دبا سکتے ہیں یہ ان کی بھول ہے۔
پی پی کے دو قائدین کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا،بے نظیر بھٹو شہادت سے قبل عوام کا پر وگرام لے کر بلوچستان آئی تھیں ذوالفقار علی بھٹو نے 18ویں ترمیم کر کے آئین کو بحال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں،سندھ کئے مقدمات راولپنڈی میں چلائے جاتے ہیں،سندھ کے عوام ہم سے سوال کر تے ہیں کہ راولپنڈی میں ایسا کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کو وہاں پھانسی دی جاتی ہے،بے نظیر بھٹو کو شہیدکردیا جاتا ہے اورآصف زرداری کے کیسز بھی وہیں منتقل کردیئے جاتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم واحد ملک ہیں جہاں لاکھوں افراد لاپتا ہوجاتے ہیں۔ملک میں مہنگا ئی کے سونامی میں ڈوبا ہو ہے،معیشت آئی ایم کی مرضی سے چلائی جارہی ہے۔




































