
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھولیں گے۔تمام
شہدا کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغا م میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پانچ دہشت گردوں کوملٹری کورٹس کے ذریعے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔بحیثیت قوم دہشت گردی کے خاتمے میں ہمیں کافی وقت لگا۔ہم متحد ہو کر پاکستان کی پائیدار امن اورترقی کی جانب گامز ن ہیں ۔بیرون ملک سے پاکستان کودھمکیاں دینے والوں کو پیغام دینا چاہتاہوںکہ کو اس کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ فخر ہے ایسے والدین ہر جو ملک کیلئے اپنا تن ،من دھن سب کچھ قربان کرنےپرتیار ہیں ۔
یاد رہے کہ دہشت گروں نے 16دسمبر 2014کو آمی پبلک اسکو ل میں گھس کرپرنسپل سمیت 150طلبہ و اساتذہ کوشہید کیا تھا اورآج ا ن کی پانچویں برسی منائی جارہی ہے۔




































