
خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی ۔
خصوصی عدالت کے سربراہ وقار سیٹھ نے سنگین غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا یا،خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے ایک کے مقابلے میں دو کی اکثریت سے فیصلہ سنایا ۔ایک جج نے کیس کی مخالفت کی۔
عدالت نے دوران سماعت استغاثہ کی جانب سے شریک ملزمان کا نام کیس میں شامل کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ۔عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ کا جرم ثابت ہوتا ہے۔تفصیلی فیصلہ آئندہ 48گھنٹے میں سنایا جائیگا ۔














