مشرف کیخلاف فیصلہ نہیں پڑھا،رائے نہیں دے سکتا: شہباز

لندن(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر

جنرل(ر)پرویز مشرف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کونہیں پڑھا ،اس لیے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا ۔

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے جب میڈیا نمائندگان نے استفسا رکیا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو عدالتی فیصلے کی بابت بتایا گیا ہے؟ تو انہوں نے یہ کہہ کر سوال ٹال دیا کہ ان کے ٹیسٹ تھے اس لیے وقت نہیں ملا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) کے قائد کو دل کے ٹیسٹ کیلئے اسپتال لائے ہیں۔پیر کو نواز شریف کو دوبارہ اسپتال لایا جائے گا جہاں ان کا ٹیسٹ ہوگا۔

میاں شہباز شریف نے جائیداد ضبطی کے سوال پر کہا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوتی تو نیب میں پیش کرتے۔