سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں: شجاعت

لاہور (ویب ڈیسک،خبر ایجننی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ

پاکستان مسلم لیگ کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔

 پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بطور اتحادی پاکستان مسلم لیگ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اور اس کے قائدین و کارکن ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی ہر کوشش کا راستہ روکیں گے کیونکہ ملکی معاشی استحکام کیلئے داخلی استحکام بہت ضروری ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اب بھی تمام سیاسی جماعتوں کو سمجھنا چاہئے کہ عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں اور اسے دیگر تمام معاملات پر ترجیح دی جائے۔