
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )سال 2019کا آخری سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا ۔پاکستان میں جزوی اور یواے ای
میں مکمل سورج گرہن دیکھا گیا ۔
کراچی اسلام آباد ،کوئٹہ اور گوادر ،پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا ۔سورج گرہن 7بجکر 34منٹ پر شروع ہوا اور8بجکر 46منٹ پراپنے عروج پر تھا ۔
پاکستان میں آخری سورج گرہن 20سال قبل دیکھاگیا،جس کاپاکستان میں سورج کرہن ساڑھے دس بجے ختم ہوگیا۔یواے ای میں مکمل سورج گرہن رنگ آف فائربن گیا جسے یو اے ای میں دیکھا گیا ۔
ماہرین فلکیات نے ہدایت کی تھی کی سورج کا براہ راست نظارہ نہ کیا جائے،اس سے بینائی متاثر ہو سکتی ہے ۔سورج گرہن کے اثرات دن ایک بجے تک برقرار رہیں گے ۔














