سال 2020ءمیں کرپٹ لوگوں پر برا وقت آئے گا، وزیراعظم عمران خان

پنڈ دادن خان ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل سال گزر گیا ،2020ءملکی ترقی ،

خوشحالی اور نوکریوں کا سال ہوگا ۔وہ مافیاز جو پرانے کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھاتے رہے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آ ئے گا ،2020ءمیں کرپٹ لوگوں پر پھر برا وقت آگئے گا ،یہ پھر شور مچائیں گے مگر میرے پاکستانیوں آپ نے کرپشن کے خاتمے کیلئے اس مقصد میں میرا ساتھ دینا ہے۔

پنڈ دادن خان میں جلال پور کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10سال میں باریاں لینے والوں نے چار گنا ملک کا قرض بڑھایا ، ہماری حکومت نے ٹیکس کا آدھا پیسہ اس قرضے کا سودا ادا کرنے پر لگایا اور آدھے پیسے سے پورا ملک چلا رہی ہے ،جنرل باجوہ کو آگاہ کردیا، مودی آزاد کشمیر میں ضرورکچھ کرے گا، پیشگوئی کرتا ہوں کہ مودی نے مسلمانوں پر ظلم کیلئے جودوقوانین منظور کئے ہیں، میرا ایمان ہے مودی کیخلاف ہندوستان کے سب لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے۔

 انہوں نے میں اس کو اپنا علاقہ کہتا ہوں، پنڈ دادن خان سے میانوالی تک سارا میرا علاقہ ہے، مجھے پتا ہے یہاں کے لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ جو نہر بن رہی ہے، یہ جہلم، پنڈدادن خان، اور خوشاب سمیت سب علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پراجیکٹ شروع کیا، اس کو 120سال قبل شروع ہونا چاہیے تھا، ایسے پراجیکٹ خوشحالی کیلئے ہوتے ہیں، نہرمیں پانی آئے گا تو سارا علاقہ بدل جائے گا۔پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے۔یہ نہر میٹھا پانی بھی دے گی، اور پونے دولاکھ ایکڑ زمین کو بھی سیراب کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہمیں زیادہ بات کرنے کا موقع نہیں ملتا، اس علاقے کا اور بنوعاقل کا جونوجوان ایل اوسی پر شہید ہوئے ہے اس علاقے کے تمام لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں، کہ مودی کی آر ایس ایس کی حکومت کشمیر کے اوپر نظر اٹھانے کیلئے ہدوستان میں واردات کی ہے، 20کروڑ مسلمانوں کیخلاف جو قوانین لائے گئے ہیں، اس لیے یہ اب آزادکشمیر میں ضرور کچھ کرے گا، جنرل باجوہ کو میں آگاہ کرچکا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کو جواب دینے کیلئے تیار ہے، میری پیشنگوئی ہے کہ مودی نے جو گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کروایا، پھر کشمیر میں جس طرح کا اسلحہ استعمال کیا گیا، بچوں کی آنکھوں پر پیلٹ گن سے فائر کیے گئے، ان کی لیڈرشپ کو جیلوں میں بند کردیا، اب دوقوانین منظور کرکے بیس کروڑ مسلمانوں پر ظلم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ ہندوستان کے لوگ ہندو، سکھ، عیسائی اور مسلمان سب مودی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔مودی نے یہ جو ظلم کررہا ہے۔یہی ظلم ہٹلر نے جرمنی میں کیا تھا، 1982 میں اسی طرح قانون لایا گیا تھا، جس کی آڑ میں مسلمانوں پر ظلم کیا گیا۔مودی جو تکبر کررہا ہے اور فرعون بنا ہوا ہے۔ اس ظلم کیخلاف پاکستانیوں کو کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہندوستان کے لوگ ہی کھڑے ہوجائیں گے۔