بھارتی اشتعال انگیزیاں ،پاک فوج کے دوجوان شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں ،36گھنٹے کے دوران پھر گولہ باری کی ،پاک فوج

کے دو جوان شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق حاجی پیر سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائر نگ کا موثر اور پھر پور جواب دیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب میں کئی بھارتی فوجی چوکیاں تباہ ہوگئیں جبکہ صوبیدار سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے نائب صوبیدا رکنڈیرواور سپاہی احسان جام شہادت نو ش کر گئے ۔شہید نائب صوبیدار کا تعلق گاو¿ں گنہ نوار خاص خیلی پنوں عاقل سکھر سے ہے ،جبکہ شہید سپاہی محمد احسان کا تعلق گاو¿ں لانگر پنڈ دادن خان جہلم سے ہے ۔