
اسلام آباد (ویب ڈیسک )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار اپنے مذہبی جوش و جذبہ
سے منایا، گرجا گھروں سجایا گیا تھا، اس موقع پر دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ مسیحی برادری نے کرسمس کے کیک کاٹے ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی اور اپنے اپنے گھروں میں "کرسمس ٹری "بھی بنائے ۔





































