کنٹینر پر کئے وعدے کر کے جھوٹے ثابت ہوئے,حمزہ شہباز

لاہور (ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس حکومت کے نعروں پر

کھلا تضاد ہے۔ نیب قوانین میں بڑے سقم ہیں ان میں تبدیلیاں ہونی چاہئیں بہتر ہوتا کہ آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جاتی۔ 14 ماہ میں عام آدمی کیلئے سانس لینا مشکل کر دیا گیا ملک کہاں جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر عمران خان نے احتساب پر یو ٹر لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لے لیتے ،نیب قانون میں بڑے سقم موجود ہیں ان میں تبدیلیاںہونی چاہیے ۔

 انہوں نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شعرو شاعری کا سہارا لیااور کہا کہ کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میںاس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔نیب آرڈیننس سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے نعروں میں کھلا تضاد ہے ،احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آکر ہی لے لیتے ۔

 حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر کئے وعدے ایک ایک کرکے جھوٹے ثابت ہوئے ،نیب ترمیمی آرڈیننس عجلت میں جاری کر دیا گیا،نیب قانون میںبڑے سقم ہیں اس میں تبدیلیاں ہونی چاہیے،بہتر ہوتا کہ ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کی جاتی لیکن اس حکومت کا کوئی عمل سیدھا نہیں ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 14 ماہ میں عام آدمی کیلئے سانس لینا مشکل کردیا گیا یہ ملک کہاں جائے گا،غریب سے دو وقت کی روٹی چھیننے والے سے اب اللہ حساب کرے گا۔