
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبرایجنسی )وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے
کہ اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے۔سندھ میں ایسا آئی جی تعینات کریں گے جو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ ہو۔
وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔ یہ رپورٹ دو صفحات پر مشتمل تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد اکبر نے جو 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ دی ہے۔ یہ رپورٹ جائزے کے لئے صوبائی حکومت کو بھجوائی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس کے دوران اتحادیوں سے روابط مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے اتحادیوں کے لیے قائم کمیٹیوں کو فعال رابطوں کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے اتحادیوں سے رابطے تیز اور وعدے پورے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے مہنگائی کم کرنے کے لیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
پرائس کنڑول کمیٹیاں کی کارکردگی پر آئندہ ہفتے بریفنگ ہو گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران عمران خان کے آئندہ ماہ ہونے والے ملائیشیا کے دورہ سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان اور اجلاس کے شرکا کو کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران آئی جی سندھ کا بھی تذکرہ ہوا جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جھوٹے کیسز کے حوالے سے رپورٹس موصول ہوئیں تھی، فیصلہ کیا ہے کہ ایسا آئی جی تعینات کریں گے جو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ ہو۔














