
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم واقعی کر اچی
کے ساتھ ہے تو وزراتیں چھو ڑ دے ، تحریک انصاف میں صلا حیت ہی نہیں کہ ملک چلا سکے ، چین میں کرونا وائرس اور وہاںپھنسے پاکستانیوں کی وجہ سے پریشان ہیںحکومت چین میں پھنسے پا کستانی طلباءکو واپس بلو ائیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے چیئرمین پیپلزپا رٹی بلا ول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں ملکر عوام کے مسائل کے حل کےلئے کو شش کر نی چاہیے وفاقی حکو مت ایم کیو ایم کے بلدیا تی نظام ، پو لیس سمیت دیگر مطالبات پر پو ری نہیں اتری پیپلزپا رٹی اور ایم کیو ایم کے درمیا ن کا نی نظریاتی ایشوز ہیں کر اچی کے عوام کے مسائل کو مل کر حل کر نا چاہیئے ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ کیو ں کھڑی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ اگر متحدہ قومی مومنٹ واقعی میں کراچی کے ساتھ ہے اور کراچی کی ترقی چا ہتی ہے تو وہ وزارتوں سے مستعفیٰ ہو ،کر اچی کے معاملے پر ہمیں ملکر بیٹھنا ہو گا ہم اس بات پر متفق ہے کہ عمران خان کو جا نا پڑے گا کیو نکہ پی ٹی آئی میں صلا حیت ہی نہیں کہ وہ ملک چلا سکے ۔ چین میں کر ونا وائر س کی وبا سے متعلق انہو ںنے کہا کہ چین میں کرونا وائر س سے ہم پر یشان ہیں تما م ممالک کے طلباءکو واپس بلا یا جا رہا ہے مگر پا کستان نے اپنے طلبا ءکو بے یا رو مدد گا ر چھو ڑ دیا ہے ۔
ایک سوال کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ ملک میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کا بحران ہے۔پانی کے منصوبہ پر بھی وزیراعظم نے یوٹرن لے لیا ۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زید ی کا نا م لیے بغیر انہوںنے کہا کہ جن کو عہدوں پر لگایا گیا وہ چھٹی پر جا رہے ہیں مسلسل چھٹی پر جا نے والے لوگ کیا کا م کر یں گے ۔




































