
لاہور( ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے 42سال پرانا جائیداد تنازعہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جسٹس ملک منظور کی
سربراہی میں فل بنچ نے عبدالعزیز کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جائیداد کے بٹوارے کے تنازع پر پاک پتن کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بڑے بھائی نے دھوکہ دہی اور ملی بھگت سے ساری جائیداد اپنے نام کروا لی،جائیداد میں ماں، بہن اور بھائیوں کا بھی حصہ شامل تھا،بڑے بھائی عبدالرشید نے پراپرٹی جب اپنے نام کروا لی تو دورجسٹریاں تیار کروائیں، دونوں رجسٹریاں محمد یونس کے نام کروا دیں تاکہ جائیداد واپس بہن بھائیوں کو نہ جا سکے ،عبدالرشید نے جائیداد محمد یونس کے نام کر کہ اسکے عوض کوئی پیسہ نہیں لیا ۔محمد یونس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے پراپرٹی عبدالرشید سے خریدی ہے، ۔عبدالرشید طلب کرنے کے باجود عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بہن بھائیوں کی جانب سے عبدالرشید کو مختار نامہ فروخت کے لیے نہیںدیا گیا تھا،فیملی کی جانب سے پراپرٹی کی مرمت کے لیے اجازت نامہ دیا تھا۔ڈپٹی سیٹلمنٹ کمشنر کو منتقل کرنے کا اختیار نہیں تھا ،یہ اختیار نوٹیفائیڈ آفیسر کے پاس تھا۔














