
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ
ٹل گیا ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو ہم نے کم لیکن اس کا کوئی مستقل حل ہونا چاہیے، ہم محسوس کرتے ہیں، ہم نے اپنا کردار ادا کیا جو تنا و میں کمی کا باعث بنا۔
اس امر کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ترک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیا وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں، مشرق وسطی، افغانستان کی صورتحال، پاک ترک تعلقات، گھریلو معاملات، ملکی معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور کی پر تفصیل سے بات کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے تحت 5 کروڑ افراد کو شہریت کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔ خدشہ ہے بھارت میں مسلمانوں کی نشل کشی نہ شروع ہو جائے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ میانمار میں بھی پہلے رجسٹریشن ایکٹ شروع کیا اور اسی طرح انہوں نے مسلمانوں کو بے دخل کیا اور پھر نسل کشی کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور بنگلا دیش میں نئی دہلی سے تارکین وطن کی آمد کے امکان کے حوالے سے ایک پرعمران خان نے کہا بنگلا دیش پہلے ہی تارکین وطن کو لینے سے انکار کرچکا ہے۔ لگتا ہے بنگلا دیش پہلے ہی پریشان ہے کیونکہ بھارت نے آسام میں نے کم از کم 20 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا لیکن ان لوگوں کا کیا ہو گا۔
امریکا اور ایران کے مابین حالیہ کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی ابھی بھی موجود ہے لیکن خطے میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم محسوس کرتے ہیں، ہم نے اپنا کردار ادا کیا جو تنا و ¿میں کمی کا باعث بنا لیکن اس کا کوئی مستقل حل ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف امن کے شراکت دار،ٹرمپ کو بتا دیا ایران کیساتھ جنگ تباہ کن ہو گی:ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف مفاہمت کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، اس کے لیے ہم بار بار کوششیں بھی کر رہے ہیں، اس سے زیادہ کچھ برا نہیں ہو سکتا کہ دو ہمسایہ ممالک آپس میں لڑیں، اس کی مثال ہمارے سامنے ہے، افغانستان کی جنگ ہمارے سامنے ہے، اور خاص طور پر عرب ممالک کو بھی دیکھ لیں۔ اگر کوئی لڑائی ہوتی ہے تو تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو جائیں گی جس سے غریب ممالک کی معیشتیں متاثر ہونگی۔
عمران خان نے اقتصادی راہداری میں چین کے قرضوں سے متعلق خدشات اور تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ پاکستان چین کے قرضوں کے جال میں پھنس رہا ہے۔














