
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبرایجنسی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے
کہا ہے کہ سسٹم کے اندر کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی،احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے۔
۔بنی گالہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے کیونکہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں انتہا پسندی کی انتہا کردی ہے اور وہ کشمیریوں کو جبر و ظلم کرکے کئی ماہ سے کرفیو میں جکڑے ہوئے ہے ، بھارت کشمیریوں کے آئینی ، مذہبی اور انسانی حقوق کا قتل عام کررہا ہے۔ ایسے میں ہمیں بھرپور انداز میں کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا ۔
تحریک انصاف کی ضلعی اور یونین سطح تک کی تنظیمیں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں بالخصوص نوجوان سوشل میڈیا پر بھارت کی انتہائی پسندی اور ظلم و جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار اداکریں اور اس قومی کاز میں اپنا حصہ ڈالیں
۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے میڈیا کو کشمیر کے ایشو کو عالمی سطح پر دبنگ انداز میں اٹھانے کی اپیل کی ہے ، کیونکہ کشمیری بھارتی ظلم و جبر کیساتھ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پہلے بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اس جہاد میں حصہ لے رہا ہے مگر اس بار بھارت کے بڑھتے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے میڈیا کو حکومت کا بھرپور انداز میں ساتھ دینا ہو ادا کرے گا ۔




































