حکومت اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے: پی پی رہنما نفیسہ شاہ

اسلام آباد( ویب ڈسک ،خبر ایجنسی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور

سنیٹر روبینہ خالدنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو تبا ہ کرنے پر تلی ہے۔

انہوں نے پاک فوج اور جوڈیشری کو متنازعہ بنایا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بدنام کرکے اس میں سے بغیر کسی سروے کے 8لاکھ لوگوں کو نکال دیا گیااور اس کی جگہ کفالت پروگرام کاآغاز کر دیا گیا، کفالت کارڈ کا رنگ  پی ٹی آئی کے پرچم کے رنگ جیسا ہے، ملکی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے،اخراجات میں کمی لانے کی بجائے قرضوں میں40فیصد اضافہ ہو چکا ہے، ہمیں18ویں ترمیم کی حمایت کی سزا مل رہی ہے جبکہ  نوجوانوں میں منشیات کا استعمال اور بچوں کیساتھ جنسی تشدد کے خلاف وزیر اعظم کے پاس کوئی پروگرام نہیں وہ صرف مرغیوں ،انڈوں اور کٹوں کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

سینیٹر روبینہ خالد،نرگس فیض ملک اور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہر ادارے کی تباہ کاریاںآپ کو نظرآ رہی ہیں، پی ٹی آئی کی سیاست کا یہ وطیرہ ہے کہ وہ ہر ادارے کو گندہ کر رہے ہیں،پہلے سیاستدانوں اور سیاست کو گندہ کیا،بطور اپوزیشن انہوں نے پارلیمان اور الیکشن کمیشن کو بھی گندہ کیا،پاک فوج اور جوڈیشری کو متنازع بنایا،ملک کی پسی ہوئی عوام کو خراب کیا۔ملک اور غیر ممالک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا گیاجس کے ذریعے 50لاکھ غریبوں کی مدد ہوتی تھی۔اس پروگرام کو بھی بدنام کیا گیا،ثانیہ نشتر کو جس پروگرام نے عزت دی اور اسکا چیئر پرسن بنایا گیا ،اس پروگرام کو بدنام کرنا شروع کر دیااور اس میں سے بغیر کسی سروے کے 8لاکھ لوگوں کو نکال دیا گیا۔اس پروگرام میں کچھ نام غلط طور پر شامل ہو سکتے ہیں تاہم اتنی تعداد میں غلط نام نہیں ہو سکتے،اس کیلئے انہیں پہلے سروے کروانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت کفالت پروگرام لیکرآئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام سیاست سے بالاتر ہوگا لیکن کفالت پروگرام کے کارڈپر بظاہر قائد اعظم کا نامآگے کر دیا ہے تاہم اس کا رنگ پی ٹیآئی کے پرچم کے رنگ جیسا ہے۔حکومت سروے کرنیوالی این جی او کا نام بتائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ اس کو کتنی رقم دی گئی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو شہید نے اپنے کردار اور سیاسی جدوجہد سے ملک کو عزت دی اور پہلی مسلمان خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیںاور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی پروگرام شروع کیے،بی بی کے نام پر بیرونی دنیا میں بھی کئی ادارے موجود ہیں۔پی ٹی آئی چھوٹی سوچ کی عکاس ہے